حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز)آج لکھنؤ کی سی جی ایم عدالت نے ایک آئی پی ایس عہدیدار کو دھمکانے کے الزام میں سماج وادی پارٹی چیف ملائم سنگھ یادو پر کیس درج کرنے کے
احکام جاری کئے۔ اتر پردیش کے آئی پی ایس عہدیدار امتابھ ٹھاکور جنہیں حالیہ دنوں میں معطل کردیا گیا جسکے بعد ان پر حکومت نے عصمت ریزی کیس درج کردی ہے۔ جسکے بعد امتابھ ٹھاکور نے عدالت میں ملائم کے خلاف درخواست داخل کی ۔